ڈی آئی جی ساؤتھ زون ریلوے پولیس منیر احمد شیخ کا سکھر دورہ، ایس ایس پی ثناء الرحمن نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) ڈی آئی جی ساؤتھ زون ریلوے پولیس منیر احمد شیخ نے سکھر کا دورہ کیا، جہاں ایس ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمن نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں افسران نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی اور ریلوے پولیس سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی منیر احمد شیخ نے ریلوے پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات، مسافروں کے تحفظ اور ریلوے تنصیبات کی حفاظت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمن نے ڈویژن میں جاری اقدامات اور سکیورٹی امور کے حوالے سے ڈی آئی جی کو بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد شیخ نے افسران و جوانوں کو فرائض احسن انداز میں انجام دینے، مسافروں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے اور سکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top