اگر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے لوگوں کا تحفظ نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں: فیصل کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق تاحال کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی کابینہ کل اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج نافذ ہوا تو پورے صوبے میں ہوگا، جبکہ بعض علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا امکان بھی زیرِ غور آسکتا ہے۔ حتمی صورتِ حال کابینہ کے فیصلے کے بعد واضح ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے متعدد افراد گرفتار ہیں یا اپنی مرضی سے گرفتاری دے رہے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی بات چیت کے لیے تیار نہیں اور اس جماعت نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top