بحرانوں کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس،نزہت رزاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر): پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی رہنما نزہت رزاق نے کہا ہے کہ ملک میں جاری ہر قسم کے بحرانوں کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ سینئر سیاستدانوں کو روایتی نورا کشتی کی سیاست سے گریز کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں، کیونکہ ملک کا مستقبل نوجوان ہی سنوار سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نزهت رزاق نے مزید کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، اگر پاکستان کو بھی ترقی کی اس دوڑ میں شامل ہونا ہے تو ملک کی قیادت نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے کی جائے، تاکہ پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ آگے بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بھوک اور بدحالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، جبکہ غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں۔ ایسی صورتحال میں عوام کو مشکلات سے نجات دلانے اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ضروری ہے۔نزهت رزاق نے کہا کہ نوجوان قیادت ملک کو نئی سوچ، نئی توانائی اور ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، اس لیے تمام سینئر سیاستدانوں کو ذاتی اور روایتی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کے بہتر مستقبل کے لیے نوجوان قیادت کا ساتھ دینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top