گھگھر میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل، دھابیجی ٹیم پینالٹی اسٹوکس پر فاتح

ملیر (نامہ نگار) گھگھر میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل، دھابیجی ٹیم پینالٹی اسٹوکس پر فاتح تفصیلات کے مطابق، ایف ایف سی کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول (جی بی ایس ایس) گھگھر ولیج میں منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد دھابیجی کی ٹیم نے پینالٹی اسٹوکس کے ذریعے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ جبکہ گھگھر ولیج کی ٹیم نے دوسری اور نیوی کالونی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پینالٹی اسٹوکس کے ذریعے کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے دوران فاتح اور پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ایف ایف سی کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر سید عمران شیرازی، میجر محمد نسیم، یو سی چیئرمین گھگھر حاجی علی اکبر کلمتی، ہیڈ ماسٹر عبدالرحیم میمن، غلام رسول کلمتی اور امجد علی کھوسو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے اجاگر کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top