عظیم سیال کی بحفاظت بازیابی پر سندھ پولیس کو خراجِ تحسین

: سکھرکے ٹی این کےوزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا گھوٹکی سے اغواء ہونے والے KTN نیوز کے رپورٹر عظیم سیال کی بحفاظت بازیابی پر سندھ پولیس کو خراجِ تحسین
وزیر داخلہ سندھ کی ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پیز، گھوٹکی، شکارپور ، سکھر، اور کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو خصوصی شاباش
صحافی عظیم سیال کی بحفاظت بازیابی سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مؤثر حکمتِ عملی اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے، ضیاء الحسن لنجار
پولیس افسران اور جوانوں نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور مربوط حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی، وزیر داخلہ سندھ
مغوی صحافی کی بحفاظت بازیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام افسران اور جوان مبارکباد اور خصوصی شاباش کے مستحق ہیں، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ
صحافی برادری کا تحفظ حکومت سندھ اور سندھ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے،
ضیاء الحسن لنجار نے کہا
شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں سندھ پولیس کی حوصلہ افزائی اور بھرپور معاونت جاری رکھیں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top