لاہور میں گھریلو تنازع پر 23 سالہ خاتون مبینہ طور پر قتل

لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث 23 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے ماموں کی مدعیت میں شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مقتولہ کے دیور اور نند کو گرفتار کرلیا، جبکہ شوہر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top